• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

گیارہ فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کی واپسی کے لیے درخواست دائر

بدھ 02-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4888
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر کو ایک درخواست دی گئی ہے جس میں اسرائیلی فوج کی تحویل میں موجود شہید فلسطینی شہریوں کے جسد خاکی ان کے ورثاء کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کے زیرانتظام محکمہ امور اسیران کے ڈائریکٹرجنرل برائے قانونی امور ایاد مسک نے بتایا کہ امور اسیران کمیٹی کی طرف سے اسرائیلی فوجی پراسیکیوٹر کو ایک دراخواست دی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کے قبضے میں موجود فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کی سفارش کرے تاکہ شہداء کی اسلامی طریقے کے مطابق جلد از جلد تجہیز وتکفین کا بندو بست کیا جاسکے۔

ایاد مسک کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر نے ان کی درخواست مسترد کی تو وہ اسرائیلی سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے قبضے میں اس وقت 23 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی موجود ہیں۔ ان میں چار خواتین کے جسد خاکی بھی شامل ہیں۔

صہیونی فوج نے الخلیل شہر کے 14 شہداء کے جسد خاکی روک رکھے ہیں۔ بیت المقدس کے دو، طولکرم، جنین اور نابلس کے دو دو جب کہ بیت لحم کے ایک شہید کا جسد خاکی اسرائیل کے قبضے میں ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کے قبضے میں موجود فلسطینی شہداء میں سارة طرايرة، مجد الخضور، محمد طرايرة، مصطفى برادعية، محمد الفقيه، محمد السراحين، فراس الخضور، محمد الرجبي، حاتم الشلودي، وائل أبو صالح، أنصار هرشة، عبد الحميد أبو سرور، رامي عورتاني، ساري أبو غراب، مهند الرجبي، عيسى طرايرة، أمير الرجبي، نسيب أبو ميزر، مصباح أبو صبيح، رحيق يوسف، خالد بحر، خالد اخليل اور محمد تركمان کے جسد خاکی شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.