جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے وادی اردن کے شمالی علاقے وادی المالح میں اپنے گھر فلسطینی پرچم لہرانے پر ایک فلسطینی خاندان کو توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجی وادی وادی المالح میں طارق ابو عون کے گھر میں گھس گئے ۔ گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو زدوکوب کیا۔ صہیونی فوج نے ابو عون کو دھمکی دی کہ اگر اس نے اپنے مکان سے فلسطینی پرچم نہ اتار تو اس کی پاداش میں اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی شہریوں کو زدو کوب کرنے کے لیے اسرائیلی فوج محض بہانوں کی تلاش میں رہتی ہے۔ فلسطینی شہریوں کو اپنے گھروں پر فلسطینی پرچم لہرانے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔
اسی ستم رسیدہ فلسطینی خاندان کا ایک 8 سالہ بچہ ابو عون حال ہی میں ایک صہیونی آباد کار کی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گیا۔ شہید کے والد نے بتایا کہ اس کا بیٹا سڑک کے کنارے پر چل رہا تھا کہ انتہائی تیز رفتاری سے آنے والی ایک صہیونی آباد کاری کی گڑی نے اسے اچھال کر دور پھینک دیا۔ بچے کو شدید زخمی حالت میں رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
