• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

کم سن فلسطینی شہیدہ کے آخری دیدار کے لیے عوام کا جم غفیر

پیر 22-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7257
0
SHARES
0
VIEWS

بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے اور دو ماہ تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جام شہادت نوش کرنے والی 16 سالہ فلسطینی بچی فاطمہ جبرل طقاطقہ کو گذشتہ روز غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں سپرد خاک کردیا گیا۔ کم عمر فلسطینی شہیدہ کے آخری دیدار، جنازے اور تدفین میں شرکت کے لیے عوام کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 16 سالہ شہیدہ فاطمہ طقاطقہ کا جسد خاکی ہفتےکی شام اس کے ورثاء کےحوالے کیا گیا تھا۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق شہیدہ کا جسد خاکی بیت جالا اسپتال  سے ایک قافلے کی شکل میں بیت لحم شہر میں لایا گیا جہاں اس کے آخری دیدار کے لیے عوام الناس کا جم غفیر امڈ آیا تھا۔

خیال رہے کہ 16 سالہ فاطمہ جبریل عاید طقاطقہ کو غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت فجار کے مقام پر گولیاں مار کر شدید زخمی کیا گیا تھا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ فاطمہ نے اپنی گاڑی اسرائیلی فوجیوں پر چڑھانے کی کوشش کی تھی جس پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا تاہم عینی شاہدین نے صہیونی فوج کا دعویٰ مسترد کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فاطمہ جبریل کو اسرائیلی فوج نے 15 مارچ کو دوار عتصیون چوک میں گولیاں ماریں جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔ وہ دو ماہ تک مسلسل زیرعلاج رہی تاہم گذشتہ روز دم توڑ گئی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.