رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں گذشتہ تین ماہ سے پابند سلاسل 11 سالہ فلسطینی بچہ کریم عمران حسین کو پانچ ہزار شیکل جرمانہ کی ادائی کے بعد گذشتہ شام رہا کردیا گیا۔
کریم عمران حسین کا Â آبائی تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے عزون قصبے سے ہے۔فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے عمران حسین کو تین ماہ قبل حراست میں لای تھا۔ مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق عمران کی گرفتاری گذشتہ اپریل میں اس کے گھر سے اس کے والد کے ہم راہ عمل میں لائی گئی تھی جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کرنے کے بجائے بغیر کسی الزام کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔
عمران کے والد کو ایک ہفتے بعد رہا کردیا گیا تھا ہم کم عمر فلسطینی کو گذشتہ روز پانچ ہزار شیکل جرمانہ کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔
