• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

کم سن فلسطینی اسیران کی حمایت میں تیسری سالانہ عالمی کانفرنس کا انعقاد

جمعہ 17-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6445
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل کم عمر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تیسری سالانہ عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں اندرون اور بیرون ملک سے انسانی حقوق کے مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ میں ’گرینڈپارک‘ ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس کے آخری سیشن کی صدارت فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کی۔ اس موقع پر فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مندوبین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

کانفرنس کے اختتام جاری کردہ اعلامیے میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ صہیونی ریاست پر فلسطینی اسیران کو ان کے مسلمہ حقوق فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی اسیران بالخصوص  کم عمر فلسطینی بچوں کے حقوق کی دانستہ پامالی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

قبل ازیں’ اطفال فلسطین اور صہیونی ریاست کی ظالمانہ کریک ڈاؤن پالیسی‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنی تقاریر میں اسرائیلی زندانوں میں ڈالے گئے فلسطینی اسیران کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے کہا کہ صہیونی ریاست اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے عالمی سطح پر جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتی ہے مگر اندر سے صہیونی ریاست تاریک تر ہے جہاں جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینی بچوں کو ادنیٰ درجے کے حقوق بھی میسر نہیں ہیں۔

مقررین نے کہا کہ صہیونی ریاست جیلوں میں قید فلسطینیوں بالخصوص بچوں پر مظالم کے لیے ’کنیسٹ‘ کے ذریعے قانون سازی کا سہارا لیتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.