مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے فلسطینی انسانی حقوق کے ادارے ’کلب برائے اسیران‘ کے ڈائریکٹر ناصر قوس کی مدت حراست میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب مفید الحاج نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم کے سربراہ ناصر قوس کو بیت المقدس میں قائم اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی سفارش پر ان کی مدت حراست میں مزید چھ روز کی توسیع کردی ہے۔خیال رہے کہ ناصر قوس کو اسرائیلی فوج نے حال ہی میں بیت المقدس سے حراست میں لینے کے بعد مسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کردیا تھا۔
