الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل شہر سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی کے چاقو سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں تل ابیب میں ایک صہیونی آباد کار شدید زخمی ہو گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ Â ایک 19 سالہ فلسطینی نوجوان نے تل ابیب میں واقع ’یوینہ‘ صہیونی کالونی میں ایک صہیونی آباد کو چاقو سے حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس نے حملہ آور کو حراست میں کر اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
خیال رہے کہ اکتوبر 2015ء کے بعد فلسطینی شہروں میں صہیونی آباد کاروں کے خلاف انفرادی نوعیت کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کارروائیوں میں چاقو سے حملے بھی شامل ہیں۔
