• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’پی ایل او‘ کی تنظیموں کی مالی امداد پر فلسطینی اتھارٹی کا ڈاکہ

جمعہ 28-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6975
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہےکہ ’فلسطین نیشن فنڈ‘ نے تنظیم آزادی فلسطین [پی ایل او] میں شامل تمام تنظیموں کو ملنے والی مالی مراعات ختم کردی ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ اتھارٹی کےایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے مطالبے کی روشنی میں ’پی ایل او‘ میں ’دہشت گرد‘ تنظیموں کو ملنے والی مالی مراعات بند کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب اسرائیل نے حال ہی میں فلسطینی شہداء ، اسیران کے اہل خانہ اور جنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو دی جانے والی مالی امداد کو ’دہشت گردی‘ کی مالی معاونت قرار دے کر اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے تو فلسطینی ’قومی فنڈ‘ ہی کو ممنوعہ ادارہ قرار دیتے ہوئے اسے اسرائیل کی طرف سے رقومی کی فراہمی روکنے کا اعلان کیا تھا۔

لائبرمین کا کہنا تھا کہ ’فلسطین نیشنل فنڈ‘ ان لوگوں کی مدد کررہا ہے جو اسرائیل کے خلاف برسرجنگ ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل مخالف خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی دہشت گردی کی مالی مدد کے مترادف ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطینی اتھارٹی کو خبردار کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے مخالفین اور امن میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔ بہ قول ان کے فلسطینی اتھارٹی کو ملنے والی مالی امداد ’تخریب کاروں‘ تک پہنچ رہی ہے جسے وہ اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعما کرتے ہیں۔

فلسطینی تجزیہ نگار طارق حمد کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا یہ دعویٰ کہ اس کے پاس وسائل کی کمی ہے اور وہ اس کمی کے پیش نظر شہداء اور اسیران کے اہل خانہ کی امداد بند کررہے ہیں بلا جواز ہے کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی اتھارٹی کی امداد بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔

ایک بیان میں طارق حمود کا کہنا تھا کہ فلسطینی تنظٰیموں کی مالی امداد روکنے کا فیصلہ امریکا اور اسرائیل کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.