نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں گذشتہ شام ایک گھر کے باہر پھندے سے لٹکی ایک فلسطینی کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی پولیس کے ترجمان امجد فراحتہ نے بتایا کہ قلقیلیہ میںÂ فلسطینی کی پھندے سے لٹکی لاش ملی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے پراسیکیوٹر کی ہدایت کے مطابق اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کی پراسرار موت کے بارے میں فی الحال کوئی واضح پتا نہیں چل سکا تاہم پولیس موت کے اسباب جاننے کی کوشش کررہی ہے۔
