الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک مقامی عدالت کے حکم پر زیرحراست ایک فلسطینی خاتون کو تین ماہ کی قابل تجدید انتظامی قید کی سزا کے تحت جیل میں قید کرنے کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 33 سالہ اسیرہ خدیجہ جبریل ربعی کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے اوروہ پانچ بچوں کی ماں ہے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ خدیجہ ربعی کو اسرائیلی فوج نے چند روز قبل الخلیل کے جنوبی قصبے یطا کے نواحی علاقے رقعہ سے حراست میں لیا تھا۔
عدالت 22 جون کو اس کی تین ماہ انتظامی قید کی توثیق کرے گی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کے تحت قید فلسطینی خواتین کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ ان میں فلسطینی پارلیمنٹ کی رکن خالدہ جرار، الخلیل شہر کی رہائشی احسان دبابسہ، بیت المقدس کی صباح فرعون اور الربعی شامل ہیں۔
اسرائیلی جیلوں میں قید 6500 فلسطینیوں میں 57 خواتین ہیں۔ جب کہ 500 فلسطینی انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت قید ہیں۔ محروسین میں نو خواتین بچوں کی مائیں جب کہ 10Â کم عمر لڑکیاں ہیں۔
