• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ٹرمپ کے دورہ اسرائیل کا مقصد مسئلہ فلسطین کو سبوتاژ کرنا ہے

منگل 23-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7269
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیاسی تعلقات شعبے کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ مقبوضہ فلسطین کا مقصد مسئلہ فلسطین کو سبوتاژ کرنا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے شعبہ سیاسی تعلقات کے سربراہ ماہر الطاہر نے پیر کو لبنان کے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں ٹرمپ کے اس دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو حقیقی مسائل و مشکلات اور وسیع بحرانوں کا سامنا ہے اور امریکی ماہرین نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کا مقام پست ہوا ہے۔

انھوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے اتحاد کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ٹرمپ کے علاقے کے دورے کا ایک مقصد، مشرق وسطی کے علاقے میں مختلف قسم کے فتنے اور بحران پیدا کرنا اور جنگ، خاص طور سے مذہبی جنگ کی آگ بھڑکانا ہے تاکہ مشرق وسطی کو اسرائیل کے مفاد میں تباہ کر دیا جائے۔

ماہر الطاہر نے کہا کہ امریکہ کو وسیع اندرونی مسائل کا سامنا ہے اور ٹرمپ، عرب ملکوں کا سرمایہ لوٹ کر امریکہ کے اندرونی مسائل حل کرنے کی کوشش اور ہتھیاروں کے سودے کر کے امریکیوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ، اسرائیل کے مقابلے میں نہ صرف تحریک مزاحمت بلکہ فلسطینی قوم کی حمایت کرنے والوں کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieٹرمپ کے دورہ اسرائیل کا مقصد مسئلہ فلسطین کو سبوتاژ کرنا ہے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.