• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نئی صہیونی کالونی کے قیام کے لیے اسرائیلی فوج کا فلسطینی قصبے پر قبضہ

جمعہ 31-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6611
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے شمال مغرب اورمقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع ’الوجہ‘ نامی فلسطینی قصبے کی وسیع وعریض اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔ فلسطینی اراضی پرقبضے کا مقصد ایک نئی صہیونی کالونی کا قیام ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت فلسطینی قصبے الوجہ پر ایک نئی کالونی کے قیام کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ صہیونی انتظامیہ نے نئی صہیونی کالونی میں’گیوات یاعیل‘ کا نام دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی سول انتظامیہ اور فوجیوں کی بڑی تعداد نے ’الوجہ‘ فلسطینی قصبے پر دھاوا بولا۔ فلسطینی قصبے پر دھاوا بولنے والوں میں اسرائیلی تعمیراتی کمپنیوں کے عہدیدار بھی شامل تھے۔

اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں اور دیگر صہیونی انتظامیہ نے فلسطینی اراضی پر قبضے کی نشاندہی کے لیے جگہ جگہ نشانات لگائے۔

صہیونی حکام نے الوجہ قصبے کی بیشتر اراضی کو املاک متروکہ قرار دے کر اسے صہیونی آباد کاری اور توسیع پسندی کے مذموم مقاصد کے لیے استعمال میں لانا شروع کر رکھا ہے۔

فلسطینی اراضی کے ایک مقامی موکل ماجد حمدان نے بتایا کہ صہیونی ریاست الوجہ قصبے کی وسیع وعریض اراضی پر قبضے کے لیے کوشاں ہے تاکہ وہاں پر ایک نئی صہیونی کالونی کی داغ بیل ڈالی جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ صہیونی انتظامیہ ’گیلو‘کالونی کو اس علاقے تک توسیع دینا چاہتی ہے۔

ماجد حمدان نے کہا کہ الوجہ قصبے پر قبضہ صہیونی انتظامیہ کی ایک انتہائی خطرناک سازش ہے۔ صہیونی حکومت ایک عرصے سے الوجہ قصبے کو صہیونی کالونی میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی تھی جس پر عمل درآمد کیا جا رہا  ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.