مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین کی خواتین نے تل ابیب میں صیہونی حکومت کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی خواتین نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے دفتر کے باہر اجتماع کرکے صیہونی حکومت کی جنگ پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔ مظاہرے کا اہتمام مقبوضہ فلسطین کی صلح کی حامی خواتین کی تنظیم نے کیا تھا۔ ان خواتین نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات کو صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے دفتر کے باہر کیمپ لگائیں گی اوراس مہینے کے اختتام تک وہ وہاں دھرنے پر بیٹھیں گی جس کے بعد وہ صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کی جانب مارچ کریں گی۔ مقبوضہ فلسطین کی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ صلح چاہتی ہیں جس کے لئے وہ اسرائیلی حکومت اور پارلیمنٹ پر دباؤ ڈال رہی ہیں ۔
