(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے ’’کفر سابا‘‘ میں جمعرات کو علی الصباح ایک نامعلوم شخص نے ایک یہودی آباد کار کو چاقو گھونپ دیا جس کے نتیجے میں آبادکار شدید زخمی ہوا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک مشتبہ فلسطینی نے 29 سالہ یہودی آباد کار پرچاقو کے پے درپے کئی وار کیے جس کے نتیجے میں یہودی آباد کار زمین پرگر گیا۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔زخمی یہودی آباد کار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ واقعے کے فوری بعد اسرائیلی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کردی تھی تاہم کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا جاسکا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار کے جسم کے بالائی حصے پر چاقو حملے سے گہرے زخم آئے ہیں۔