• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس میں عام ہڑتال

اتوار 23-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7965
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس کے مکینوں نےاسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی یاد اور مسجد الاقصی پر اسرائیلی حملوں پر احتجاج کے طور پر ایک دن کی عام ہڑتال کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں نے ہفتے کے روز مسجدالاقصی کے محاصرے کے خلاف احتجاج کیا اور اپنی دوکانیں اور کاروبار بند رکھا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر علاقوں میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں میں شدت آنے کے خوف سے صیہونی فوجیوں کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔جمعے کے روز مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں، مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور الیکٹرانک گیٹ نصب کیے جانے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیل فوجیوں کے وحشیانہ حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار سو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

صیہونی حکام نے فلسطینیوں کے احتجاج میں شدت کے پیش نظر، مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے اطراف میں بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب میں ایک فلسطینی نوجوان نے مشرقی رام اللہ میں حلمیش ٹاؤن میں چاقو سے حملہ کرکے تین صیہونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے اور خود بھی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوگیا۔فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے رام اللہ میں فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کے نسل پرستانہ اور انتہا پسندانہ اقدامات کے خلاف فلسطینیوں کا فطری ردعمل قرار دیا ہے۔

درایں اثنا فلسطینی مجاہد تنظیموں، القسام بریگیڈ، سرایا القدس بریگیڈ اور العاصفہ بریگیڈ نے اپنے بیانات میں اسرائیل کو سخت متنبہ کیا ہے۔مذکورہ تنظیموں کے بیانات میں آیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مسجد الاقصی کے داخلی راستوں پر الیکٹرانک گیٹ نصب کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.