• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصر کی زیرنگرانی حماس اور فتح کے درمیان آج مذاکرات شروع

منگل 10-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8845
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی دو بڑی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور فتح موومنٹ مصرکی زیرنگرانی آج مصالحتی مذاکرات کررہی ہیں۔ دونوں جماعتوں کی قیادت گذشتہ روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئی تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی گذرگاہ کی نگرانی پر مامور انتظامیہ نے بتایا کہ غزہ کی پٹی سے حماس اور رام اللہ سے تحرک فتح کی قیادت گذشتہ روز مصر راونہ ہوگئی تھی۔

دونوں جماعتوں کی قیادت آج قاہرہ میں مصری حکومتی نمائندوں کی موجودگی میں مصالحتی مذاکرات کررہی ہے۔

یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب حماس نے ایک ہفتہ قبل غزہ کی پٹی میں اپنی انتظامی کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے تمام حکومتی اختیارات قومی حکومت کے سپرد کردیے تھے۔

تحریک فتح کے ترجمان اسامہ القواسمی نے بتایا کہ ان کی جماعت کا وفد سوموار کی شام قاہرہ پہنچ گیا ہے جہاں وہ آج حماس کی قیادت کے ساتھ مصالحتی مذاکرات کرے گا۔

’صوت فلسطین‘ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس کے پہلے ایجنڈے میں غزہ کی پٹی میں تمام حکومتی اور انتظامی امور قومی حکومت کو سپرد کیے جانے کا معاملہ سب سے اہم موضوع ہوگا۔ اس کے بعد غزہ کی پٹی کی گذرگاہیں۔ اقتصادی، سیاسی اور سیکیورٹی امور زیربحث آئیں گے۔

مذاکرات تین روز تک جاری ہیں گے جس کے بعد تینوں جماعتیں باقاعدہ صلح کے معاہدے کا اعلان کریں گی۔

تحریک فتح کے مذاکراتی وفد میں جماعت کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد، حسین الشیخ، روحی فتوح، حمد حلس، ڈاکٹر فائز ابو عیطہ، میجر جنرل ماجد فرج شرکت کریں گے۔

ادھر حماس کے ترجمان حسام بدران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد قاہرہ روانہ ہوگیا ہے۔

مصر پہنچنے والے وفد میں حماس کے حال ہی میں منتخب ہونے والے نائب صدر صالح العاروی، سیاسی شعبے کے ارکان موسیٰ ابو مرزوق، غزہ میں حماس کے قائد یحییٰ السنوار، حسام بدران، عزت الرشق، خلیل الحیہ اور روحی مشتہی شامل ہیں۔

روحی مشتہی پہلے ہی قاہرہ میں موجود ہیں جب کہ حسام بدران، العاروری اور ابو مرزوق دوحہ سے وہاں پہنچیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.