• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصر میں گرفتار فلسطینیوں کی رہائی فلسطینی سفارتخانے کی ذمہ داری ہے:بحر

بدھ 24-08-2016
in فلسطین
0
0Pala4133
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصرمیں ایک سال قبل جزیرہ نما سیناء میں فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والے فلسطینی شہریوں کی قاہرہ کی ایک فوجی جیل میں موجودگی کے انکشاف کے بعد مغویوں کا معاملہ ایک بار پھر ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پر زیربحث لایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے مغوی فلسطینیوں کی فوری رہائی کے مطالبات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے ایک بیان میں قاہرہ کی ایک جیل میں بند چار فلسطینیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مغویوں کی رہائی قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے کی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ 19 اگست کو غزہ کی پٹی سے مصر جاتے ہوئے چار فلسطینی شہری جزیرہ سیناء کے مقام سے فوج کی وردی میں ملبوس افراد نے اغواء کر لیے تھے۔ حال ہی میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی نے مغویوں کی تصاویر نشر کی ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ چاروں مغوی قاہرہ میں قائم مصری فوج کے زیرانتظام جیل میں قید ہیں۔

میڈٰپا پرآنے والی تصاویر میں فلسطینی قیدیوں کو نہایت کسمپرسی کے عالم میں دیکھا جا سکتا ہے۔ فلسطینی قیدی ایک تنگ کوٹھڑی میں بند ہیں جہاں وہ نیم عریاں حالت میں پڑے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے جسم اور چہروں پر یریشانی اور تشدد کی نشانات ہے۔

فلسطینی ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر کا کہنا ہے کہ مغوی فلسطینی شہریوں کی رہائی فلسطینی سفارت خانے کی ذمہ داری ہے۔ یہ بات حیران کن ہے کہ ایک سال گذر جانے کے باوجود فلسطینی سفارت خانے نے مغویوں کی رہائی کے بارے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی اور قاہرہ میں فلسطینی سفارت کاروں پر زور دیا کہ وہ مغوی فلسطینیوں کی غیر مشروط اور باعزت رہائی کے لیے اپنے فرائض پورے کریں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.