• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصر سے سیاسی نہیں انسانی بنیادوں پر مفاہمت طے پائی

پیر 21-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8330
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی سیاسی جماعت جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور مصر سے مذاکرات کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے ممبر عصام ابو دقہ نے کہا ہے کہ مصری قیادت کے ساتھ طے پانے والے اصولوں میں انسانی بنیادوں پر مشتمل اصول اور مفاہمت شامل ہے۔ قاہرہ کے ساتھ کوئی سیاسی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عصام ابو دقہ نے ان خیالات کا اظہار ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصر کے ساتھ طے پانے والے مفاہمتی اصولوں میں انسانی، اقتصادی اور سروس کے نکات شامل ہیں۔ ہمارا مقصد غزہ کی پٹی کو موجودہ بحران اور مشکلات حالات سے باہر نکالنا ہے۔ مصر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سیاسی سمجھوتہ طے نہیں پایا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصر کے ساتھ طے پائے ہمارے مفاہمتی معاہدے کے نتیجے میں فلسطینی دھڑوں میں قربت کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا ہم جمہوری محاذ مصر کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کررہی ہے۔ ہم نے مصری قیادت کے سامنے غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل پیش کیے اور قاہرہ سے غزہ کے عوام کی مدد کی درخواست کی۔ ہمارا مقصد فلسطینی دھڑوں میں پائے جانے والے اختلافات کو مزید گہرا کرنا ہرگز نہیں بلکہ غزہ کی پٹی کے عوام کی بہبود اور ان کی خدمت کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ مصری حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں غزہ میں بجلی اور اودیات کےبحران، رفح گذرگاہ کی بندش سے پیدا ہونے والے مسائل اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں عصام احمد ابو دقہ نے کہا کہ مصر نے ہمارے مطالبات کو سمجھا ہے اور کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں استحکام قاہرہ کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے ہمیں جلد ازجلد غزہ کی پٹی کی معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا ہے کہ جیسے حالات بہتر ہوتے ہیں، وہ غزہ کی پٹی کی رفح گذرگاہ کو کھول دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں عوامی محاذ کے رہنما نے کہاکہ تمام فلسطینی تنظیموں میں باہمی اتحاد پر مکمل اجماع ہے۔ فلسطینی قوم کی پوری قیادت قومی پروگرام کے لیے ایک صف میں کھڑی ہونا چاہتی ہے۔ہم غزہ کو فلسطین سے الگ تھلگ کرنے کی کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی اور عالمی قوتوں سے غزہ کے عوام کو درپیش مشکلات بالخصوص بجلی، پانی، صحت، تعلیم اور خوراک کے مسائل کے حل مین فوری اور بھرپور مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.