اسرائیلی افواج نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مصری سرحد سے متصل 10 ایونیو پر کی جانب بغیر پیشگی اطلاع سفر نہ کریں۔
عبرانی ٹی وی چینل 2 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف پینی جانٹز اور جنوبی ریجن کے کمان دار ٹل روسو نے کہا ہے کہ مصری سرحد سے متصل شاہراہ کو حساس سیکیورٹی علاقہ قرار دے کر صہیونی شہریوں کے وہاں سفر پر کلی پابندی عاید کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حکم 2014 ء تک نافذ العمل رہے گا کیونکہ اسرائیل اس وقت تک مصر کے ساتھ اپنی سرحد پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر چکا ہو گا۔
چینل ٹو کے مطابق جانٹز اور جنرل روسو نے گزشتہ برس اسی علاقے میں مسلح افراد کے حملے کے بعد اسے عام شہریوں کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا تھاؕ اس واقعے میں متعدد اسرائیلی ہلاک و زخمی ہو گئے تھے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین