• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

خالد مشعل کی عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری سے ملاقات

جمعہ 11-01-2013
in فلسطین
0
plf kkhalid mashal meet with General Sec
0
SHARES
1
VIEWS
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے جمعرات کے روز عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نبیل العربی سے قاہرہ میں ملاقات کی اور فلسطینی تنظیموں کے درمیان مصالحت اور شامی پناہ گزینوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
 

  

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران فلسطینی، عرب اور مصری قیادت کی ملاقاتوں میں فلسطینی مصالحت کے عمل کو مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح مصالحت کی کوشش ناکامی سے دوچار نہیں ہو گی کیونکہ موجودہ وقت اس کام کے لئے انتہائی سازگار ہے۔ خاص طور پر غزہ پر گزشتہ برس اسرائیلی حملے کے بعد مصر اور دوسرے عرب ملکوں کا کردار فلسطینی تنظمیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد اور مصالحت کے فروغ کے لئے مہیمز کا کام کر رہا ہے۔

 ڈاکٹر نبیل العربی نے اپنی تنظیم کی جانب سے فلسطینی مصالحت میں مکمل تعاون اور سرگرمی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ اس مصالحت کی پرزور حامی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطینیوں کے اتحاد سے ان کے کاز کو داخلی اور بین الاقوامی محاذ پر عوامی مقبولیت حاصل ہو گی۔

 ادھر خالد مشعل نے یو این اور عرب لیگ کے مشترکہ مندوب برائے شام الاخضر الابراہیمی کو ٹیلیفون کیا۔ باخبر فلسطینی ذرائع نے ترک خبر رساں ایجنسی ‘اناطولیہ’ کو بتایا کہ خالد مشعل عالمی مندوب سے شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ 

 ابو ولید نے مطالبہ کیا کہ شام کے فلسطینی مہاجر کیمپوں میں مقیم پناہ گزینوں سے بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں معاملہ کیا جائے اور انہیں ملک کے داخلی تنازعے سے دور رکھا جائے۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
 
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.