مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے ’الخؒان الاحمر‘ کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے پانچ مکانات مسمار کردیے جس کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد مکان کی چھت سے محروم ہو گئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الجھالین عرب کمیونٹی کی قائم کردہ دیہی کونسل کے ترجما ابو عماد نے بتایا کہ سوموار کو دسیوں اسرائیلی فوجیوں کی گاڑیوں نے الخان الاحمر کا محاصرہ کیا اور گھرو میں موجود فلسطینیوں کو بندوق کی نوک پر باہر نکالنے کے بعد ان کے پانچ مکانات بلڈوزر لگا کر مسمار کردیے۔ابو عماد نے بتایا کہ اگرچہ فلسطینی شہریوں کے مکانات عارضی تھے مگر یہ پہلا موقع نہیں کہ جھالین قبیلے کے مکانات مسمار کیے گئے ہیں۔
فلسطینی سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی خاندانوں کے ملکیتی پانچ عارضی شیلٹرز کو مسمار کرنے سے قبل قابض فوج نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ مکانات اسرائیلی بلدیہ کی اجازت کےبغیر تعمیر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مشرقی بیت المقدس میں الجھالین قبیلے کے افراد کے 20 عارضی مکانات قائم ہیں۔ صہیونی فوج انہیں مسمار کرنے کی دھمکیاں دے چکی ہے۔