• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسلح جھڑپ میں فلسطینی نوجوان شہید، دو صیہونی فوجی زخمی

جمعرات 18-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9900
0
SHARES
0
VIEWS

جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے جنین میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی تازہ جھڑپوں میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنین میں ایک مسلح جھڑپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید جب کہ دو صیہونی فوجی زخمی ہوگئے۔ ایک زخمی فوجی کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ اور وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت  احمد نصر جرار کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 22 سال بتائی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس پر نابلس کے ایک مزاحمتی سیل کی قیادت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

احمد نصر جرار کے والد اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے اہم کمانڈر تھے۔ اسرائیلی فوج نے 2002ء میں ایک فضائی حملے میں شہید کردیا تھا۔ اس سے قبل جنین کے ایک معرکے میں وہ دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئے تھے۔ شہادت کے وقت وہ وہیل چیئرپر تھے جب بزدل صہیونی فوج نے انہیں میزائل حملے میں شہید کردیا تھا۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام جنین میں ہونے والی جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بھی مانیٹرنگ کی اور دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے شہید فلسطینی کمانڈر نصر جرار کا مکان بھی دھماکے سے اڑا دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق شہید کے گھر کی مسماری کا سلسلہ رات اڑھائی بجے تک جاری رہا۔ اس دوران فائرنگ کی بھی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

ادھراسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ نے احمد نصر جرارکی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ احمد جرار جماعت کے اہم مزاحمت کار کمانڈر تھے انہوں نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صیہونی دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.