مقبوضہ بیت المقدسÂ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی آباد کاروں نے اسرائیلی فوج کی مدد سے ایک بار پھر مسجد الاقصی کو نشانہ بنایا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی آباد کار، پیر کو باب المغاربہ سے مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسلام مخالف نعرے لگائے۔اس حملے کے بعد صہیونی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں- مسجد الاقصی، شہر بیت المقدس میں اسلامی – فلسطینی تشخص کی آئینہ دار ہے لیکن صہیونی حکومت اکثر اس مقدس مقام کی اہانت کرتی ہے اور اسے اپنی جارحیت کا نشانہ بناتی ہے۔
صہیونی آباد کار مسجد الاقصی کے اسلامی و عیسائی تشخص کو ختم کر کے اسے صہیونی تشخص دینا چاہتے ہیں۔
