• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد الاقصی: دسیوں ہزار فلسطینیوں کی نماز جمعہ میں شرکت

ہفتہ 29-10-2016
in فلسطین
0
0Pala4838
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بیت المقدس میں سخت ترین بندشوں کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینیوں نے اس ہفتے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن ، غزہ اور انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے دسیوں ہزار فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی طرف سے سخت ترین بندشوں اور سیکورٹی کے پہرے لگائے جانے کے باوجود مسجد الاقصی پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی مسلمان جمعے کی صبح سے ہی مسجد الاقصی پہنچنا شروع ہوگئے تھے – غزہ کے بھی سیکڑوں فلسطینیوں نے بیت حانون گذرگاہ عبور کرکے مسجد الاقصی پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔

اس موقع پر صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کے اطراف کے علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا اور اس کے ڈرون طیارے فلسطینیوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کے لئے مسجد الاقصی کے قریب فضاؤں میں پرواز کرتے رہے ۔

صیہونی حکومت کی پولیس نے بھی سیکورٹی کو سخت کرتے ہوئے نمازیوں کی تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے – صیہونی حکومت مسجد الاقصی کے خلاف اپنے خطرناک عزائم کے پیش نظر اکثر و بیشتر فلسطینیوں کو بڑے پیمانے پر مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے یا تو روک دیتی ہے یا سخت ترین بندشیں عائد کردیتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.