مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل نے تین فلسطینیوں کو جمعہ المبارک کے روز مسجد اقصی کے کمپاونڈ میں شہید کر دیا۔ واقعہ کے بعد اسرائیل کے قبلہ اوّل میں آج نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی لگا دی۔
Â
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تینوں فلسطینیوں نے باب الاسباط سے نکل کر اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ ایک زخمی کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
حملہ آور مسجد اقصی کے صحن کی جانب نکلے تو وہاں پولیس اہلکاروں اور ان کے درمیان مسلح چھڑپ ہوئی، جس کے اندر تین میں دو حملہ آور شہید ہو گئے۔ ان کے پاس خودکار آتشیں اسلحہ اور پستول تھے۔
حملے کے فورا بعد اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کی تالا بندی کر دی ہے اور اولڈ القدس شہر کی مکمل ناکا بندی کر کے اسے دوسرے حصوں سے عملاً کاٹ دیا۔
