• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ میں روزہ داروں پرتشدد، اردن کا اسرائیل سے احتجاج

پیر 19-06-2017
in فلسطین
0
0Pala7544
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض صہیونی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں گھس کر وہاں پرموجود نمازیوں، روزہ داروں اور معتکفین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کے خلاف اردن نے اسرائیل سےسخت احتجاج کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی حکومت کے ترجمان اور وزیرمملکت برائے اطلاعات محمد المومنی نے ایک بیان میں بتایا کہ عمان میں تعینات اسرائیلی سفیر کو دفترخارجہ طلب کرکے اسے ایک احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے جس میں گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں یہودی فوج کی غنڈہ گردی پر احتجاج کیا گیا ہے۔

احتجاجی مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری یہودی آبادکاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ انہوں نے مسجد میں عبادت اور اعتکاف میں مصروف فلسطینی روزہ داروں پر تشدد کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فورسز نے مسجد قبلی کے دروازے بند کردیے اور وہاں پر اعتکاف بیٹھے فلسطینی روزہ داروں پرمرچوں والے پانی کا چھڑکاؤ کیا اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

صہیونی فوج کی یہ کارروائی مذہبی اشتعال انگیزی اور ناقابل قبول حرکت ہے۔ اردنی حکومت صہیونی ریاست سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے اسٹیٹس کو کو برقرار رکھے اور مقدس مقام میں اشتعال انگیز کارروائیوں اور نمازیوں پر تشدد سے باز آئے۔

محمد المومنی کا کہنا ہے کہ ہم نے اسرائیلی حکومت پر واضح کردیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور معتکفین پر تشدد کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔ قبلہ اول میں کشیدگی پیدا کرنے کے نتائج کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعائد ہوگی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.