الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ اوقاف نے انتہا پسند صیہونی شرپسندوں کی جانب سے تاریخی جامع مسجد ابراہیمی میںÂ رقص اور موسیقی کی محفل منعقد کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مقدس مقام کی توہین قرار دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ناپاک صیہونیوں نے مسجد ابراہیمی میں رقص اور موسیقی کی محفل کے ساتھ شراب نوشی جیسی اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں اس مقدس اور طاہر مقام کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔ صیہونیوں کی یہ حرکت ناقابل قبولÂ اور اشتعال انگیز اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز صیہونی اشرار کی بڑی تعداد مسجد ابراہیمی میں جمع ہوئی۔ اس موقع پر صیہونیوں نے مسجد ابراہیمی میں رقص اور موسیقی کی محفل منعقد کی۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے صیہونی اشرار کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔
مسجد ابراہیمی میں موسیقی کی محفل کے اشتعال انگیز اقدام پر فلسطینی شہریوں کی طرف سے بھی شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ فلسطینی محکمہ اوقاف نے اسے ناپاک صیہونیوں کی ناقابل قبول اور اشتعال انگیزی حرکت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
