فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الخلیل شہر کے اطراف میں قائم صہیونی کالونیوں سے درجنوں صہیونی مرد و خواتین مسجد ابراہیمی سے ملحقہ مدرسہ الابراہمیہ جمع ہوئے۔ اس کے بعد وہ رات بھر مقدس مقام میں مخلوط محفل میں ناچ گانے میں مصروف رہے۔
رپورٹ کے مطابق مسجد ابراہیمی میں جمع ہونے والے صہیونی مرد و خواتین بیت لحم اور الخلیل Â کی گوش عتصیون صہیونی کالونیوں سے آئے تھے۔ انہوں نے مسجد سے ملحقہ آل ابو رجب نامی شہری کے مکان کا محاصرہ کرکے اس کی چھت پر بھی اسرائیلی پرچم لہرانے کے بعد مخلوط محفل منعقد کی۔ صہیونیوں کی اس شرپسندانہ حرکت پر فلسطینی عوام کی طرف سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں ناچ گانے کی محفل کے بعد ان میں سے ایک گروپ Â سلفیت میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر گیا اور اس نے وہاں پر بھی ناچ گانے کی محفل منعقد کی۔
