• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مساجد میں اذان پر اسرائیلی پابندی عالمی اداروں میں اٹھانے کا فیصلہ

اتوار 20-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5092
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے عرب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سینیر رکن مسعود غنائم نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کے اسرائیلی قانون کو عالمی اداروں میں اٹھانے کی تیاری کررہے ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی شہروں میں مساجد میں پابندی کے ظالمانہ اور اسلام دشمن اسرائیلی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ’عرب پولیٹیکل الائنس‘ کے پلیٹ فارم سے اسرائیلی کنیسٹ کے منتخب رکن مسعود غنائم نے کہا کہ وہ قانونی ماہرین نے فلسطینی مساجد میں پابندی کے متنازع اسرائیلی قانون کو عالمی اداروں میں اٹھانے کے لیے صلاح مشورہ کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مسعود غنائم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ میں آج اتوار کو دوبارہ متنازع قانون پربحث جاری ہے۔ تازہ بحث الحریدیہ یہودی فرقے کے مطالبے پر شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ کی آئینی کمیٹی نے اس قانون کو منظورکرلیا تو اس پر ابتدائی رائے شماری کے لیے آئندہ بدھ کو اس رائے شماری کی جائے گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی شہر بیت المقدس اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں قائم تمام مساجد میں لاؤڈ اسپیکروں پر اذان دینے پر پابندی کا ایک قانون منظور کیا تھا جس پر نہ صرف فلسطین بلکہ پورے عالم اسلام کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطین کے مختلف شہروں میں اسرائیل کے اس متنازع قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.