• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مساجد میں اذان پرپابندیاں عالم اسلام کے خلاف اسرائیل کا اعلان جنگ ہے

بدھ 16-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5037
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی محکمہ اوقاف ومذہبی امور نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں قائم مساجد میں اذان پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسےعالم اسلام اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پراذان دینے پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین کی مساجد میں اذان پرپابندیوں کے قانون کی منظوری نہیں دی بلکہ صہیونی ریاست نے پوری اسلامی دنیا کے خلاف کھلا اعلان جنگ کردیا ہے۔ اسرائیل نے اذان پر پابندیوں کے ذریعے پونے دو ارب مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ اذان کے معاملے میں مداخلت کرکے صہیونی ریاست نے مسلمانوں کے مذہبی شعائر کا مذاق اڑایا ہے۔ عالم اسلام صہیونی ریاست کے اس اقدام پر خاموش نہیں رہیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بیت المقدس اور شمالی فلسطین کی سیکڑوں مساجد میں لاؤڈ اسپیکروں پر اذان دینے پر پابندی صہیونی ریاست کی مذہبی جارحیت، نسل پرستی کی بدترین شکل اور عرب و اسلامی دنیا کے لیے سنگین چیلنج ہے۔ صہیونی ریاست نے اذان پر پابندی عائد کرکے انتہا پسند صہیونیوں پر کی تمنا پوری کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ صہیونی ریاست خود کو یہودیوں کی مذہبی اسٹیٹ ثابت کررہی ہے جہاں پر غیریہودیوں کو بنیادی انسانی حقوق تک میسر نہیں ہیں۔

فلسطینی محکمہ اوقاف نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے پابندیوں کے باوجود فلسطین کی تمام مساجد میں لاؤڈ اسپیکروں پر اذان کی صدا بلند ہوتی رہے گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی کابینہ نے ایک متنازع قانون کی منظوری دی ہے جس میں مساجد سے بلند ہونے والی اذان کی آوازوں کو شور وغل قراردیتے ہوئے لاؤڈ اسپیکروں پر اذان دینے پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔ اذان پر پابندی کے متنازع قانون کی کابینہ سے منظوری کے بعد فلسطین کے عوامی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.