• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مساجد اور قبرستانوں کی بے حرمتی یہودیوں کی مذہبی اشتعال انگیزی قرار

منگل 08-11-2016
in فلسطین
0
0Pala4954
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی سپریم علماء کونسل نے یہودی آباد کاروں اور صہیونی ریاست کی منظم پالیسی کے تحت بیت المقدس میں مساجد اور قبرستانوں کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونیوں کی مذہبی اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی علماء کونسل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد، مقدس مقامات اور قبرستانوں کی بےحرمتی فلسطین میں اسلامی تاریخی حقائق کو مسخ کرنے اور مقدس مقامات پر قبضہ کرنے کی ناپاک صہیونی ریشہ دوانیوں کا حصہ ہیں۔

علماء کونسل نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ سمیت تمام مساجد کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنائیں اور مقدس مقامات بالخصوص قبرستاں پر صہیونی یلغار ناکام بنانے کے لیے موثر کوششیں جاری رکھیں۔ فلسطینی علماء کونسل کی طرف سے عالم اسلام کے قبلہ اوّل کے دفاع اور فلسطین میں مقدس مقامات کی بےحرمتی کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم امہ کو فلسطین کے تمام مقدس مقامات کو یہودیوں کی دست برد سے بچانے کے لیے موثر کوششیں کرنا ہوں گی۔

بیان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت ’’یونیسکو‘‘ کی طرف سے القدس کو مسلمانوں کا تاریخی اسلامی مرکز قرار دینے جانے کا فیصلہ مستحسن قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی اشرار یونیسکو کے القدس اور الاقصیٰ بارے فیصلے پر اثرانداز ہونے کے لیے مذموم سازشیں کررہے ہیں۔ عالم اسلام کو صہیونیوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.