بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےÂ جنوبی شہر بیت لحم سے چار فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں پر دیسی ساختہ دستی بموں سے حملہ کرنے اور ان پر سنگ باری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں فلسطینیوں کو ’شاہراہ 60‘ سے صیہونی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کرنے اور دیسی ساختہ دستی بموں سے حملہ کرنے اورسنگ باری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ صیہونی آباد کاروں کی گاڑیوں پر سنگ باری کا واقعہ گذشتہ ہفتے بیت لحم میں ’انفاق چوک‘ کے قریب پیش آیا تھا۔ گرفتارکیے گئے چاروں فلسطینی لڑکوں کو آج عوفر فوجی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
