• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس کے اہالیان غزہ کے خلاف اقدامات غیر قانونی ہیں: حماس

جمعہ 11-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8221
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے مںحرف گروپ محمد دحلان کے حامی رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ حماس اور دحلان کے درمیان مفاہمت قومی مفاد کا حصہ ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں ’قاہرہ مفاہمت سیاسی حل یا سیاسی قربت‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حماس اور دحلان گروپ کے رہ نماؤں نے کہا کہ حماس اور محمد دحلان میں مفاہمت کا مقصد قومی تکافل کا عمل آگے بڑھانا ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے کہا کہ ان کی جماعت اور فتح کے اصلاح پسند دھڑے محمد دحلان کے درمیان ہونے والی مفاہمت کوئی حیرت کی بات نہیں اور نہ ہی یہ کوئی پہلی کوشش ہے۔ حماس اور دحلان گروپ کی قیادت نے پانچ سال قبل فلسطین میں قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے بات چیت شروع کی تھی۔ مختلف ملکوں کی میزبانی میں ہونے والی ان ملاقاتوں کے بعد ایک انسانی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ یہ کمیٹی دراصل سماجی مفاہمتی کمیٹی اور قومی تکافل کمیٹی کی نمائندہ ہے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

ڈاکٹر بردویل نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں محمود عباس کے خلاف بغاوت نے انہیں اہالیان غزہ کے خلاف انتقامی اقدامات پر مجبور کیا۔ محمود عباس کے جتنے بھی اقدامات ہیں وہ سب سیاسی حربے ہیں جن کا آئین اور قانون سے کوئی تعلق نہیں۔

محمد دحلان گروپ کے رہنما سفیان ابو زایدہ نے دحلان اور حماس کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کو سراہا۔ انہون نے کہا کہ حماس اور دحلان کے درمیان مشترکات پر اتفاق غزہ کے عوام کی مشکلات بالخصوص بجلی کے بحران اور دیگر مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.