• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس ایک مرتبہ پھر ‘فتح’ کے سربراہ منتخب

بدھ 30-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5193
0
SHARES
2
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی حکمران جماعت اور تنظیم آزادی فلسطین کی اہم رکن جماعت ‘فتح’ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو ایک مرتبہ بھر اپنا صدر منتخب کر لیا ہے۔ یہ انتخاب ‘فتح’ کے رام اللہ میں ہونے والے 17 ویں اجلاس میں عمل میں آیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے کسی مدمقابل کے بغیر ہی محمود عباس کو اتفاق رائے سے ‘فتح’ کا صدر منتخب کیا۔

‘فتح’ کی سنٹرل کمیٹی کے رکن سالم زنون نے اجلاس کو بتایا کہ کمیٹی کے ارکان نے محمود عباس کو تحریک کا صدر نامزد کیا ہے اور فورم سے کہا کہ وہ اس تجویز کے حق میں براہ راست رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔

انتخاب کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ "آج ہم اپنی سرکردہ تحریک کی تاریخ کا نیا باب رقم کر رہے ہیں۔”

انہوں نے فتح کے رام اللہ ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اجلاس کو ‘تاریخی’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے شرکاء تحریک کے مزید مستحکم اور مضبوط دور کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی یہاں موجودگی اور فیصلے فتح کے قومی پروگرام کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں کیونکہ فتح اپنے مقاصد کی کامیابی تک برقرار رہے گی۔ ہمارا مقصد آزادی اور ایک خودمختار ریاست کا قیام ہے۔

رام اللہ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں فتح کے 1400 ارکان میں سے 1200 نے شرکت کی۔

غرب اردن سے فتح کے 350 ارکان میں سے 250 نے رام اللہ اجلاس میں شرکت کی۔

کانفرنس سے پہلے فتح کی صفوں میں انتشار دیکھنے میں آیا۔ گذشتہ چند مہینوں کے دوران متعدد عہدیداروں کو برطرف کیا گیا جبکہ بہت سے شدید اختلافات رکھنے والے ارکان کو کانفرنس میں شرکت نہیں کرنے دی گئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.