• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود المصری ٹرمپ کے اقدام کو مسترد کرنے والا پہلا شہید

ہفتہ 09-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9425
0
SHARES
3
VIEWS

خان یونس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دالحکومت قرار دیے جانے کے بعد فلسطین بھر میں پر تشدد مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مقام پر ٹرمپ کے اقدام کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں 30 سالہ فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تیس سالہ محمود المصری ٹرمپ کے اقدام کو اپنی جان اور خون سے مسترد کرنے والا پہلا فلسطینی ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ خان یونس میں مظاہروں میں حصہ لینے والے مظاہرین کو صیہونی فوج نے گولیوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تیس سالہ ایک فلسطینی نوجوان محمود المصری جام شہادت نوش کرگیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے بعد فلسطینی تنظیموں نے تین روز کے لیے ملک گیر یوم الغضب منانے کی اپیل کی تھی۔ گذشتہ روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد غزہ سمیت فلسطین کے دوسرے شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ غزہ ہونے والے مظاہرے کے دوران ایک شہری شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیےاشک آور گیس، رھڑ کی گولیاں چلانے کے ساتھ ان پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 250 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کی حمایت میں سوشل میڈیا پر بھی زور وشور سے مہم جاری ہے۔ گذشتہ روز غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی تصویر اور شہادت کے وقت کی ویڈیوز کو ہزاروں بار شئیر کیا گیا ہے۔ شہید فلسطینی نوجوان کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکیں تاہم سوشل میڈیا پر اس کے والد کا نام عبدالحمید بیان کیا جاتا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.