غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) چند ماہ قبل غزہ کی پٹی میں گھات لگا کر حملے میں شہید کیے گئے القسام کمانڈر مازن فقہا کے قاتل کے گرفتاری پر شہید کے اہل خانہ کے اطمینان اور کوخوشی کا اظہار کیا ہے۔ شہید کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ مازن کے قتل کی گرفتاری کی خبر نے دل ٹھنڈا کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہید کی بیوہ ناھد عصیدہ نے کہا کہ انہیں اچانک یہ اطلاع ملی کی مازن فقہا شہید کے قاتل کو پکڑ لیا گیا ہے۔ اس خبر نے ہم سب کے دل ٹھنڈے کردیے۔ میری طرح پوری فلسطینی قوم کو مازن کے قاتل کی گرفتاری کی بے حد خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مازن فقہا شہید کے قاتل کے پکڑے جانے پر اللہ کا شکر بجا لاتی ہوں۔ قاتل کا پکڑا جانا فلسطینی تحریک مزاحمت کی فتح ہے۔ انشاء اللہ فلسطینی قوم مزید فتوحات بھی دیکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ مازن فقہاء کے ساتھ جو کچھ ہوا اب کسی اور فلسطینی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے کمانڈر مازن فقہا کو نامعلوم نشانہ باز نے چند ماہ قبل گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں حماس کی مرکزی قیادت کی طرف سے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ مازن فقہا شہید کا قاتل پکڑلیا گیا ہے۔
