• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قیدیوں کو فون فراہم کرنےکا کیس، اسرائیلی عدالت سے فلسطینی پر فرد جرم

پیر 02-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5544
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی شہر بئر سبع میں قائم اسرائیل کی مرکزی عدالت نے صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو موبائل فراہم کرنے کے کیس میں ایک فلسطینی شہری پر فرد جرم عائد کی ہے۔

اسرائیل میں عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 10 کی رپورٹ کے مطابق بئرسبع میں ایک مرکزی عدالت کی طرف سے 51 سالہ اسعد دقہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ قیدیوں کو موبائل فراہم کرنے کے کیس میں ملوث رہے ہیں۔ اسی کیس میں اسرائیلی کنیسٹ کے ایک عرب رکن باسل غطاس کو بھی اسرائیلی فوج حراست میں لے چکی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس نے اسعد دقہ نامی شہری کوحراست میں لیا اور اس سے قیدیوں کو موبائل فون فراہم کرنے کے الزامات میں چھان بین کی تھی۔ ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ وہ قیدیوں تک موبائل پہنچانے اور جزیرہ نما النقب جیل میں قیدیوں تک رسائی حاصل کرنےمیں رکن کنیسٹ باسل غطاس کے معاونت کار رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے گذشتہ ماہ عرب رکن کنیسٹ خصوصی اجلاس کے دوران باسل غطاس کو حاصل پارلیمانی تحفظ ختم کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔ باسل غطاس پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران سے ملاقاتوں کے دوران انہیں موبائل فون اور سمیں پہنچاتے رہے ہیں۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی عدالت نے باسل غطاس کو 10 روز تک گھر پر نظر بند رکھنے اور 13 ہزار امریکی ڈالر کی ضمانت کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.