• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قومی مصالحت کی ناکامی قضیہ فلسطین کے لیے سانحہ ثابت ہوگی

جمعرات 05-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8790
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان طے پائے مفاہمتی معاہدے پر مقبوضہ بیت المقدس کی نمائندہ تنظیموں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے مگر ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر مفاہمتی کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں تویہ پوری قوم اور مسئلہ فلسطین کے لیے بہت بڑا سانحہ ثابت ہوگا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کی مقامی فلسطینی قوتوں اور نمائندہ تنظیموں نے القدس میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پوری قوم مفاہمتی مساعی میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم نے رواں سال قبلہ اوّل پر صہیونی یلغار کا مقابلہ کرکے دشمن کے تکبر اور طاقت کے گھمنڈ کو شکست سے دوچار کرکے فتح ونصرت کا باب رقم کیا۔ اسی طرح فلسطینی قوم کی یہ دوسری بڑی کامیابی ہے کہ آج فلسطینی قوتیں متحد ہو رہی ہیں۔

بیت المقدس کے سرکردہ سماجی رہنما راسم عبیدات نے کہا کہ مصر کی میزبانی میں مذاکرات کے ذریعے اتحاد کے لیے کوشاں تمام فلسطینی قوتوں سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ اور القیامۃ چرچ کے نام پر متحد ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری فلسطینی قوم  جسد واحد ہے۔ ہمیں اپنے باہمی اختلافات کو دفن کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد کی فضاء پید اکرنا ہوگی۔ ہمارا مستقبل ایک اور منزل بھی ایک ہے۔ اس لیے اتحاد ہی ہمارا عنوان ہونا چاہیے۔

فلسطینی رہنما اور رکن پارلیمان عبداللہ صیام نے کہا کہ قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے تمام جماعتوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان تمام رکاوٹوں کو ختم کرنا ہوگا جو ماضی میں فلسطینیوں میں قومی یکجہتی کی راہ میں رکاوٹ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں میں اتحاد پوری قوم کا درینہ خواب ہے۔ دس سال تک فلسطینی قوم انتشار کی کیفیت میں رہی۔ دوسری جانب صہیونی قوتیں مل پر جسد فلسطین کو بھیڑیوں کی طرح نوچتی رہیں۔ صہیونی دشمن نے فلسطینی قوم میں اتحاد کے فقدان کو اپنے مذموم مقاصد کے فروغ اور ان کی توسیع کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.