• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اوّل کے خلاف صہیونی عزائم فلسطینیوں نے ناکام بنائے: رائد صلاح

جمعہ 04-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8127
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطین میں قائم اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح نے کہا ہے کہ قطر مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کا سب سے بڑا حامی ہے۔ قطر کا محاصرہ جاری رکھنے کے براہ راست منفی نتائج سے مسجد اقصیٰ اور قبلہ اوّل دونوں متاثر ہوں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک قطری اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں الشیخ رائد صلاح نے کہا کہ قطری امدادی اداروں کا قبلہ اوّل کے دفاع میں کلیدی کردار ہے۔ مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی شریف کی مرمت کے منصوبوں اور قبلہ اوّل کے مرابطین کی معاونت میں قطر نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ایک سوال کے جواب میں الشیخ رائد صلاح نے کہا کہ قبلہ اوّل بدستور خطرے میں ہے۔ جب تک اسرائیل کا بیت المقدس پر غاصبانہ تسلط قائم رہے گا مسجد اقصیٰ کو خطرات لاحق رہیں گے۔ انہوں نے قبلہ اوّل پر عائد کردہ پابندیوں کے خلاف اہالیان القدس کی مصم اور ثابت قدمی پرمبنی تحریک کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مسجد اقصیٰ کے باہر اسکینر ہٹانے اور دیگر پابندیوں کو ختم کرانے میں اہالیان القدس نے جس بہادری اور قومی ودینی حمیت کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

الشیخ رائد صلاح نے کہا کہ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے نام کو بھی ختم کرنے کی سازش تیار کی تھی اور وہ مسجد اقصیٰ کی جگہ ’ہیکل‘ کی اصطلاح کو ترویج دے کر حقائق مسخ کرنے کی سازش کررہے تھے مگر بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں نے گھروں میں بیٹھے رہنے کے بجائے سڑکوں پرنکل کردفاع قبلہ اوّل کے لیے مظاہرے کیے اور صہیونی دشمن کےمذموم عزائم ناکام بنا دیے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.