• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اوّل کے باہر نصب الیکٹرانک دروازے نہ ہٹانے پر اسرائیلی اصرار

جمعہ 21-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7879
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی کابینہ نے مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر توہین آمیز الیکٹرانک گیٹس نہ ہٹانے کی اپنی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب ہزاروں فلسطینی آج جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں داخلے پرعائد کردہ پابندیاں ہٹانے کے لیے احتجاجی مظاہرے کررہےہیں، صہیونی حکومت نے کہا ہے کہ حرم قدسی کے بیرونی راستوں پرنصب الیکٹرانک گیٹ، کیمرے اور دیگر رکاوٹیں نہیں ہٹائی جائیں گی۔

صہیونی فوج نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف فلسطینیوں کے احتجاج کو نظرانداز کردیا ہے بلکہ عرب ممالک اور مسلم دنیا کی طرف سے مطالبات کو بھی ٹھکرا دیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جمعہ کو علی الصباح اسرائیلی کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی کشدہ صورت حال اور فلسطینیوں کے احتجاج پر غور کیا گیا۔ اس موقع پرکابینہ نے متفقہ طور پر کہا کہ مسجد اقصیٰ کے داخلی راستوں پر نصب کردہ میٹل ڈیٹکٹر برقرار رکھے جائیں گے۔

اجلاس میں پولیس چیف اور عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اسرائیلی انتظامیہ نے کابینہ کو القدس کی موجودہ امن امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے حرم قدسی میں جاری کشیدگی سے نمٹنے کے لیے پولیس کو فری ہینڈ دیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی مظاہرین کے دھرنے اور احتجاج سے نمٹنے کے لیے پولیس اور فوج کو ہرطرح کے پرتشدد حربوں کے استعمال کی کھلی اجازت ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ میں مسجد اقصیٰ کے باہر الیکٹرانک گیٹس کی تنصیب کے معاملے میں اختلافات بھی دیکھے گئے۔ داخلی سلامتی کے وزیر، پولیس اور انٹیلی جنس ادارے شاباک کے حکام نے الیکٹرانک گیٹس کے حوالے سے الگ الگ موقف پیش کیا۔ شاباک کے حکام نے تجویز دی کہ القدس میں امن وامان کے قیام کے لیے مسجد اقصیٰ کے باہر الیکٹرانک دروازوں کو ہٹایا جائے تاہم پولیس اور داخلی سلامتی کے وزیر نے یہ تجویز مسترد کردی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.