• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اوّل پر پابندیوں کے خلاف دھرنا جاری، بیت المقدس میں کشیدگی

جمعرات 20-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7924
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کھولنے اور پابندیاں ہٹانے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کے استعمال کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کے باب الاسباط کے باہر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی دھرنا جاری رکھے ہیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال بھی جاری رکھا ہوا ہے تاہم صہیونی فوج کے تشدد کے باوجود فلسطینی شہری دھرنا جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری نمازیں بھی قبلہ اوّل کے باہر ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے لگائے گئے الیکٹرانک گیٹس سے داخل ہونے سے انکار کررکھا ہے۔ فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ جب تک قبلہ اوّل کے باہر لگائے گئے ذلت کے دروازے ہٹائے نہیں جاتے تب تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں متعدد مقامات پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ مظاہرین نے صہیونی فوج پر سنگ باری کی ہے جب دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج، آنسوگیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ بیت المقدس میں فضاء کشیدہ ہے اور ہرطرف خوف کی کیفیت ہے۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے باہر احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے غرب اردن اور بیت المقدس میں کریک ڈاؤن مہم جاری رکھی ہوئی ہے جس میں  ڈیرھ درجن کے قریب فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.