• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اوّل سے محبت کی پاداش میں عباس ملیشیا نے اذیتیں دیں

جمعرات 25-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9969
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی اداروں کا چال چلن اور پالیسی صیہونی ریاست کی ظالمانہ پالیسی سے زیادہ مختلف نہیں۔ صیہونی دشمن بھی فلسطینی شہریوں کو قبلہ اوّل سے محبت کرنے اور اس کی ازادی کے لیے جدو جہد کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے اور فلسطینی اتھارٹی کی پولیس بھی قبلہ اوّل کے لیے جدو جہد کرنے والے کارکنوں کو انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بناتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے کام کرنے والے  کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی تازہ مثال نوجوان سماجی کارکن قتیبہ عازم ہیں جنہیں عباس ملیشیا نے حراست میں لینے کے بعد انسانیت سوز مظالم کا نشانہ بنایا۔ ان کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے سرگرم تھے۔

نوجوان سماجی کارکن قتیبہ عازم نے بتایا کہ عباس ملیشیا نے اسے گرفتار کرکے کئی روز تک اریحا کے عقوبت خانے میں رکھا۔ دوران حراست عباس ملیشیا کے تفتیش کار اسے بار بار کہتے کہ میں قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے کیوں سرگرم ہوں۔ اس دوران قبلہ اوّل کے لیے کام کرنے کی پاداش میں اذیت ناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

نصرت الاقصیٰ

عازم نے بتایا کہ اسے عباس ملیشیا کے حکام کا فون آیا جس میں مجھے ایک سیکیورٹی مرکز میں طلب کیا گیا۔ میں فوری طورپر سیکیورٹی مرکز پہنچ گیا۔ مجھے وہاں پر گرفتار کرلیا گیا۔ مجھے گرفتاری کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی اور بغیر کسی وضاحت کے مجھے جنید نامی حراستی مرکز میں ڈال ڈیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرا جرم صرف یہ تھا کہ میں قبلہ اوّل کے لیے ہونے والی عوامی سرگرمیوں میں حصہ لیتا تھا۔ دوران حراست مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا اور یہ الزام عائد کیا جاتا تھا کہ میں ایک مخصوص گروپ کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہوں۔ تفتیش کاروں کا اشارہ حماس کی جانب تھا۔

تفتیش کے دوران عباس ملیشیا نے کئی پُرتشدد حربے استعمال کیے۔ مجھے ایک ناقابل رہائش جگہ پر ڈال دیا گیا۔ وہاں پر بھی تفتیش کار مجھے تشدد کرتے اور چہرے پر تھپڑے مارے جاتے۔

عازم نے بتایا کہ جس کال کوٹھڑی میں مجھے ڈالا گیا تھا اس میں کہیں سے ہوا اور روشنی کا گذر نہیں ہوتا تھا۔ میں کئی روز تک ٹھنڈے فرش پر پڑا رہا میرے پاس اوڑھنے اور بچھونے کے لیے کوئی کپڑا نہیں تھا۔

ہولناک تشدد

ایک سوال کے جواب میں قتینہ عازم نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد اس کی آنکھوں پر پٹی باندھی، دونوں ہاتھ پشت پر باندھے اور مجھے ایک گیلے اور ٹھنڈے فرش پر اسی حالت میں بٹھا دیا گیا۔ وہاں میں دماغ پھٹنانے والی بدبو سونگ سکتا تھا۔ عباس ملیشیا نے کئی روز تک مجھے اسی حالت میں رکھا۔ جب میں نے ان کی مرضی کے جواب نہ دیے تو انہوں نے تشدد کا سلسلہ مزید سخت کردیا تاکہ میں تفتیش کاروں کی طرف سے عائد کردہ تمام الزامات کا اعتراف کرلوں۔

انہوں نے مجھے دھمکی دی کہ اگر میں نے ان کے ساتھ تعاون نہ کیا اور ان کے من پسند جواب نہ دیے تو وہ تشدد کے آخری درجے کابھی استعمال کریں گے۔ مجھے وکیل کی خدمات حاصل کرنے سے محروم کردیا گیا۔ حتیٰ کہ اہل خانہ کو بھی ملنے نہیں دیا گیا۔

قتیبہ عازم کا کہنا ہے کہ جب میں نے عباس ملیشیا کے اس بدترین تشدد کا سامنا کیا تو مجھے ایسے لگا کہ قبلہ اوّل کا دفاع  فلسطینی اتھارٹی کے ہاں بھی اتنا ہی سنگین جرم ہے جتنا کہ قابض اور غاصب صیہونی ریاست کے ہاں ہے۔ جس طرح کے مکروہ اور سفاکانہ حربے اسرائیلی فوج اور پولیس فلسطینی قیدیوں کے خلاف استعمال کرتی ہے عباس ملیشیا بھی ایسے ہی مکروہ حربے استعمال کرتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.