• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین کی مسلمان ۔ مسیحی قیادت کا ’یونیسکو‘ کی قرارداد کا خیرمقدم

بدھ 03-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7037
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی کی مسلمان اور عیسائی مذہبی قیادت نے گذشتہ روز ’یونیسکو‘ کی جانب سے بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کو باطل قرار دیے جانے سے متعلق قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کی سرکردہ مذہبی رہنماؤں اور عیسائی برادری کی مذہبی قیادت نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت’یونیسکو‘ کا بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ باطل قرار دینا اہم پیش رفت ہے اور مسلمان اور عیسائی اس قرارداد کو درست سمت میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی تنظیم برائے سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ نے دو تہائی اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کو باطل قرار دیتے ہوئے عالمی معائنہ کار بیت المقدس بھجوانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس قرارداد پر اپنے رد عمل میں بیت المقدس میں اوقاف کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعظیم سلھب، ڈائریکٹر جنرل القدس اوقاف و مذہبی امور الشیخ محمد عزام الخطیب، مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین، اسپریم اسلامی کونسل کے سربراہ الشیخ عکرمہ صبری، بیت المقدس میں فلسطین کی سپریم اسلامی و مسیحی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر حنا عیسیٰ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یونیسکو کی طرف سے بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے حوالے سے منظور کی گئی قرارداد اہم اور قابل تحسین پیش رفت ہے۔ اس قرارداد نے ایک بار یہ ثابت کردیا ہے کہ بیت المقدس پر اسرائیل کا قبضہ، مسجد اقصیٰ پر ملکیت کا دعویٰ اور دیگر تمام اقدامات اور سرگرمیاں قطعا غیرقانونی ہیں۔

فلسطینی علماء اور مذہبی قیادت نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ یونیسکو کی قرارداد پرعمل درآمد یقینی بنانے کے لیے بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے خلاف منظور کی گئی قرارداد پرعمل درآمد کرائے اور اسرائیل کو بیت المقدس سے باہر نکالنے کے لیے اقدامات کرے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین کی مسلمان ۔ مسیحی قیادت کا ’یونیسکو‘ کی قرارداد کا خیرمقدم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.