• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین میں صہیونی آبادکاری میں چار گنا اضافہ

ہفتہ 14-10-2017
in فلسطین
0
0Pala5851
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہی گذشتہ سال کی نسبت رواں سال فلسطین میں صہیونی آباد کاری میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کے زیرانتظام دفاع اراضی مرکز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے فلسطین میں صہیونی آباد کاری کی حوصلہ افزائی کے نتیجے میں گذشتہ ایک سال کے دوران صہیونی آباد کاری میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم پلاننگ کونسل کا سول ایڈمنسٹریشن کا ادارہ متوقع طور پر 3800 نئے مکانات کی تعمیر کی جلد منظوری دے گا۔ ان میں سے بیشتر مکانات غرب اردن کے علاقوں میں قائم صہیونی کالونیوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن میں موجود کالونیوں میں مکانات صہیونی آباد کاروں کی رہائشی ضروریات کے لیے ناکافی ہیں۔ ھشومرون صہیونی کونسل کے چیئرمین یوسی ڈاگان کی درخواست پر مزید سیکڑوں مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔

اسرائیل کے سرکاری اعدادو شمارکے مطابق حکومت رواں سال کے اختتام تک مزید 12 ہزار مکانات تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس طرح اگر یہ مکانات تعمیر کرنے کا عمل شروع کردیا گیا تھا غرب اردن میں صہیونی آباد کاری کے تناسب میں پچھلے سال کی نسبت 68 فی صد یا چار گنا اضافہ ہو جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieفلسطین میں صہیونی آبادکاری میں چار گنا اضافہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.