• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی یومِ غضب کے اعلان کے بعد بیت المقدس میں کشیدگی کا راج

جمعرات 20-07-2017
in فلسطین
0
0Pala7918
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی یومِ غضب کے اعلان کے بعد شہر میں اور پورے مغربی کنارے میں کشیدگی چھائی ہوئی ہے۔ بالخصوص گزشتہ رات ہونے والی جھڑپوں کے بعد جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری بھی شامل ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصی کے صحنوں میں دھاوؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران المغاربہ کے مرکزی پھاٹک سے درجنوں آباد کار داخل ہو گئے۔ یہ دھاوا روزانہ دو مرتبہ بولا جاتا ہے اور ہر مرتبہ اس کا دورانیہ دو گھنٹے ہوتا ہے۔

گزشتہ جمعے کے روز حرمِ قدسی میں 3 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد سے مسجد اقصی میں شدید کشیدگی کا ماحول ہے۔ مذکورہ فلسطینیوں نے فائرنگ کر کے دو اسرائیلی پولیس اہل کاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

واقعے کے بعد اسرائیل نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجد اقصی کے دروازوں پر نگرانی کے آلات اور دھاتوں کا انکشاف کرنے والے اسکینر گیٹ نصب کر دیے۔ بیت المقدس کے مسلمانوں نے اس اقدام کو یکسر مسترد کر دیا۔

فلسطینی حکومت نے اسرائیلی حکام کو مسجد اقصی کے ضرر کا مکمل طور پر ذمے دار ٹھہراتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو انتہائی خطرناک قرار دیا۔

فسلطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے مسجد اقصی کی بندش، اس میں نماز کی ممانعت اور اس کے داخلی راستوں پر الیکٹرانک اسکینروں کے لگائے جانے کے نتائج سے خبردار کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ شہر میں بین الاقوامی تحفظ کو یقینی بنائے۔

اس سے قبل منگل کی شب بعد نماز عشاء پرتشدد جھڑپوں میں تقریبا 40 فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری بھی شامل ہیں۔ وہ بھگدڑ کے دوران زدوکوب کا نشانہ بن گئے۔ صہیونی افواج نے بابِ اسباط کے نزدیک نمازیوں پر آںسو گیش کے شیلوں اور ربر کی گولیوں سے حملہ کر دیا۔

شیخ صبری نے مسجد اقصی کی طرف نکل پڑنے کی دعوت کا اعلان کیا اور باور کرایا کہ اسلامی اوقاف کسی طور بھی مسجد اقصی کے داخلی راستوں سے الیکٹرانک اسکینروں کو ہٹانے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.