اریحا (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں ایک فلسطینی نے اپنی گاڑی اسرائیلی فوجی پرچڑھا دی جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز اریحا میں الکرامہ گذرگاہ کے قریب ایک فلسطینی نے گاڑی کی ٹکر سے صیہونی فوجی کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے گاڑی کے فلسطینی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔عبرانی نیب ویب پورٹل ’وللا‘ کے مطابق فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا فلسطینی نے اسرائیلی فوجی پر گاڑی کیوں چڑھائی۔
فلسطینی نوجوان نے اسرائیلیÂ فوجی کو کچلنے کے بعد فرار کی کوشش کی تاہم صیہونی فوج نے اس کا تعاقب کرنے کے بعد اللنبی پل کے قریب سے حراست میں لے لیا۔
