• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی کسانوں کے خلاف صہیونی نسل پرستانہ کارروائیوں میں اضافہ

پیر 14-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8256
0
SHARES
1
VIEWS

بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطین کے ہرطبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو نسل پرستانہ پالیسیوں اور ظالمانہ اقدامات کا سامنا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کے کسان اور زراعت پیشہ شہری بالخصوص مقبوضہ مغربی کنارے کے کسان صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ انتقامی کارروائیوں کا بدترین شکار ہیں اور ان کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

رام اللہ میں قائم ’ایگری کلچر لیبر یونین‘ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے کسانوں اور کھیتی باڑی کرنے والے فلسطینیوں کو اسرائیل کی طرف سے کئی طرح کی انتقامی پالیسیوں اور نسل پرستانہ اقدامات کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نہ صرف اسرائیلی حکومت، فوج اور اس کے سرکاری ریاستی ادارے بلکہ صہیونی آباد کار بھی فلسطینی کسانوں کے لیے مسلسل وبال جان ہیں۔

رپورٹ میں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہروں الخلیل اور بیت لحم میں پیش آنے والے  اسرائیلی نسل پرستانہ اقدامات پر خاص طور پر توجہ دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی کسانوں کا مسلسل تعاقب جاری رہتا ہے۔ انہیں اپنے کھیتوں اور زمینوں میں کاشت کاری کی اجازت نہیں دی جاتی۔ دیوار فاصل کی دوسری طرف موجود فلسطینی اپنی اراضی تک نہیں پہنچ پاتے۔ اپنی اراضی تک پہنچنے کے لیے انہیں اسرائیلی فوج کی طرف سے خصوصی اجازت لینا پڑتی ہے۔ اسرائیلی فوج انہیں اجازت دینے سے ٹال مٹول سے کام لیتی رہتی ہے۔ فلسطینی زرعی اراضی کو فراہم کردہ پانی بند کردیا جاتا ہے۔

اس پر مستزاد یہ کہ فلسطینی شہریوں کے زرعی آلات ٹریکٹر، اور دیگر آلات بھی قبضے میں  لے لیے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2017ء کے دوران غرب اردن میں فلسطینی کسانوں کے خلاف کیے گئے انتقامی اقدامات میں ماضی کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے رواں سال کے دوران اب تک فلسطینی کسانوں کو 45 انتباہی نوٹس جاری کیے جب کہ گذشتہ برس اس نوعیت کے نوٹس کی تعداد 15 بتائی گئی تھی۔

اس کے علاوہ صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کو 340 دونم کے علاقے میں کھیتی باڑی سے روک دیا گیا۔ 15 کنوئیں ان سے چھین لیے گئے جو بیت لحم کے الخضر اور تقوع قصبے کے چار کلو میٹرکے علاقے پر پھیلے کھیتوں کو سیراب کرتے تھے۔ کاشت کاری کے لیے استعمال ہونے والے سامان، آلات اور مشینیں بھی چھین لی گئیں جن کی مالیت کم سے کم 70 ہزار شیکل سے زیادہ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.