• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی وزارت زراعت کا اسرائیل سے پولٹری منگوانے کا فیصلہ مسترد

بدھ 01-03-2017
in فلسطین
0
0Pala6261
0
SHARES
2
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی وزارت زراعت نے اسرائیل کے پولٹری فارموں سے زندہ چکن منگوانے کی منظوری دی ہے جس پر فلسطینی عوامی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحفظ صارف یونین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو اسرائیلی پولٹری انڈسٹری میں تیار ہونے والا چکن استعمال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ فلسطینی قوم وزارت زراعت کے فیصلے کوکسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

صارف یونین کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی پولٹری انڈسٹری سے چکن درآمد کرنےکا فیصلہ واپس لیتے ہوئے صہیونی ریاست کے ساتھ ہر شعبے میں کھل کر بائیکاٹ کرے۔

خیال رہے کہ فلسطینی وزارت زراعت کی جانب سے حال ہی میں ایک نیا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں اسرائیل سے رواں مارچ کے دوران چکن درآمد کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

فلسطینی تحفظ صارف یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی پولٹری انڈسٹری اس وقت سنگین بحران سے دوچار ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل سے چکن منگوانے کا فیصلہ بحران سے دوچار صہیونی پولٹری کی صنعت کو مالی تعاون فراہم کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ فلسطینی قوم اس فیصلے کو کسی صورت میں قبول نہیں کرسکتے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.