نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوج نے دو سال کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینی نوجوان احمد نصار کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوبی قصبے مادما سے ہے۔رہائی سے قبل نصار اسرائیل کی بدنام زمانہ جزیرہ نما النقب کی جیل میں پابند سلاسل تھے۔ ان کے ایک بھائی محمود گذشتہ پانچ سال سے قید ہیں۔ انہیں چھ سال قید کی سزا سنائی ہے تاہم صیہونی فوج ان کی سزا8 سال کرنا چاہتی ہے۔
