کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار اور منگل کی درمیانی شب کریات اربع کے مقام پر ایک نامعلوم فلسطینی نشانہ باز نے گھات لگا کر صہیونی آباد کاروں کی ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ بالائی سمت سے کی گئی جس کے نتیجے میں گولیاں کار کی چھت کو پھاڑتی ہوئی اندر داخل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق جب کار پر فائرنگ گئی تو اس وقت اس میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ نامعلوم نشانہ باز نے کھڑی کار کو نشانہ بنایا ہے۔ صہیونی آباد کار ڈیوڈ کیریا کے مطابق اس کی کار کی چھت پر گولیاں لگنے سے نشانات موجود ہیں گولی ڈرائیونگ سیٹ کے کوئی 30 سینٹی میٹر کے فاصلے پر لگی ہے۔
